پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

میٹرک کے امتحانات کا پیٹرن تبدیل،تحریری 40،پریکٹیکل 60 نمبروں کا ہوگا

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)میٹرک پارٹ ٹو اور پارٹ ون ، نویں اور دسویں جماعت کے ہونے والے امتحانات کا پیٹرن تبدیل کر دیا ہے جس میں اس سال میٹرک پارٹ ون نویں جماعت کے شروع ہونے والے امتحانات اس نئے پیٹرن کے تحت لیے جائیں گے جس میں نویں جماعت کا فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کا تحریری امتحان 75کی بجائے 60نمبروں کا لیا جائے گا۔ تعلیمی بورڈز کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات سال 2016ءیکم مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔ اس حوالے لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ ہونے والے امتحانات میں 4لاکھ66ہزار 397 امیدوار شرکت کریں گے۔ ترجمان لاہور بورڈ نے مزید بتایاکہ میٹرک امتحان کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، شہر بھر میں 513 امتحانی سنٹرز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 50 ہزار 869 جبکہ دہم جماعت کے امتحان میں 2لاکھ 16ہزار 528امیدوار بیٹھیں گے۔ نہم اور دہم جماعت کے امتحان کا سلسلہ 2اپریل تک جاری رہے گا۔ عملی امتحان کا آغاز 5اپریل سے ہوگا جو 21مئی تک جاری رہے گا۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال سے نویں جماعت کا فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کا تحریری امتحان 75کی بجائے 60نمبروں کا لیا جائے گا



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…