جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سان فرانسسکو ،لیبارٹری میں گوشت اگانے کا تجربہ کامیاب

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)سان فرانسسکو کی کمپنی نے جانور کا گوشت 100 فیصد تجربہ گاہ میں اگانے کا کامیاب تجربہ کرکے اعلان کیا ہے کہ اس سے جانوروں کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس طرح نہ صرف جانوروں پر انحصار ختم ہوجائے گا بلکہ یہ گوشت ماحول دوست بھی ہوگا کیونکہ جانوروں کی طرف سے چراہ گاہوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔ کمپنی کے مطابق گوشت لوگوں کی مرغوب غذا ہے لیکن گوشت کی روایتی پیداوار سے دور رہنا چاہتے ہیں جن میں جراثیم اور امراض شامل ہیں لیکن تجربہ گاہوں کے گوشت میں ایسی کوئی مضر شے موجود نہیں ہوگی اورانتہائی صاف طریقے سے گوشت بنانا ممکن ہوگا اسی لیے گوشت کو جانوروں سے پیدا کرنے کی بجائے اسے براہ راست لیبارٹری میں تیار کرنے کا طریقہ استعمال کیا گیا ہے، اس میں جانوروں کے گوشت کے خلیات کی افزائش کی جاتی ہے اور گوشت جمع ہوتا جاتا ہے۔کمپنی کے مطابق اسے گوشت کی تیاری کا مستقبل قرار دیا جاسکتا ہے جس کے بعد کارخانوں میں گوشت ایسے ہی بنایا جاسکے گا جس طرح کاریں اور سامان بنایا جاتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب لوگ گوشت کے لیے جانوروں کو پالنا اور کاٹنا چھوڑدیں گے۔کمپنی نے مرغی اور گائے کے گوشت کی افزائش کے چند تجربات کیے ہیں جس سے ایک کوفتہ بنایا گیا ہے اور وہ ماہر باورچی کو پکاکر کھلایا گیاجبکہ اس کا ذائقہ بالکل گوشت جیسا ہی تھا اوراس کی بو بھی گوشت جیسی تھی۔ کمپنی کے مطابق اس عمل میں ماحول دشمن گرین ہاو¿س گیسوں کی 90 فیصد کم مقدار پیدا ہوئی اور ان میں کیلوریز بھی کم تھی۔ کمپنی کے مطابق اس کے لیے جانوروں کے خاص خلیات کو لے کر انہیں غذائی اجزا دے کر لیب میں اگایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…