پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ایس آئی نے جیش محمد‘ لشکرطیبہ کو تربیت دی تھی، پرویز مشرف

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)جنگ رپورٹر خالد محمود خالد کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کے لوگوں کو تربیت دی تھی۔ایک بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جنرل مشرف نے کہا کہ حافظ محمد سعید پاکستان کے ہیرو ہیں کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والے پاکستان کے ہیرو ہیں مولانا مسعود اظہر ایک دہشت گرد ہے اس نے مجھ پر بھی حملہ کیا اور مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔جب مشرف سے پوچھا گیا کہ اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو مسعود اظہر کے خلاف کیا اقدامات کرتے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے اقتدار مل گیا تو آپ دیکھیں گے کہ اس کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے قبضہ میں ہونے کے باعث ڈیوڈ ہیڈ لی نے جو بیانات دیئے ہیں ان کے حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی ان پر یقین کر سکتے ہیں جب کسی بھی شخص کو انٹیلی جنس اداروں کے حوالے کر دیا جائے تو اس سے کسی بھی طرح کا اور اپنی مرضی کا بیان دلوایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلی سے پاکستانی ایجنسیوں کو تفتیش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے جبکہ الزام پاکستان کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس پاکستان میں ہونے والے دھماکوں میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لشکر طیبہ دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے۔مشرف نے کہا کہ پاکستانی فوج امن کے عمل میں دو سو فیصد آن بورڈ ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…