ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

موٹاپے کا انتہائی آسان علاج

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موٹاپے کا شکار افراد کیا کچھ نہیں کرتے اس عذاب سے نجات پانے کیلئے ، مگر قارئین کیلئے یہ خبر حیرت انگیز ہو گی کہ ان کے موٹاپے کا علاج ایک نہایت ہی عام سی چیز میں پوشید ہے ۔جسمانی وزن کی کمی کے لیے لوگ ڈائٹنگ یا کھانا پینا چھوڑ دینے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں مگر ایک مزیدار چیز کا استعمال منہ کے ذائقے کو برقرار رکھتے ہوئے بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اور وہ ہے اخروٹ۔کیلیفورنیا یونیورسٹی اور سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسین کی مشترکہ تحقیق کے مطابق اخروٹ اور زیتون کے تیل سے بھرپور غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اخروٹ میں ایسے اجزاء4 بھی موجود ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔محققین نے نتائج کو حیران قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاؤکے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اخروٹ میں چربی کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر اس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی کے لیے اسی طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جیسے کم چربی والی غذا۔اس تحقیق کے دوران 22 سے 72 سال کے 245 موٹاپے کے شکار مرد و خواتین کا جائزہ ایک سال تک لیا گیا اور 3 غذاؤں کے ذریعے انہیں گروپس میں تقسیم کرکے ان کے جسمانی وزن پر مرتب ہونے والے اثرات کو دیکھا گیا۔6 ماہ بعد معلوم ہوا کہ جن خواتین نے اخروٹ سے بھرپور غذا کا استعمال کیا ان میں دیگر گروپس کے مقابلے میں جسمانی وزن میں زیادہ کمی دیکھی گئی جبکہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا۔تو قارئین اخروٹ کھائیے اور صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ سمارٹ بھی دکھئیے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…