پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

آپکے احتجاج سے نجکاری پالیسی خراب ہو گئی شہبازایکشن کمیٹی پر برہم

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب اور پی آئی اے جوائنٹ کمیٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔کراچی کے بزنس مین نوید ملک نے دونوں فریقین میں پ±ل کا کردار ادا کیا۔جبکہ وزیراعلی پنجاب ملاقات کے آغاز میں کمیٹی کے ارکان پر برہم ہوئے مگر پھر خوشگوار موڈ میں تین دور چائے کے بھی چلائے گئے۔جنگ رپورٹر حذیفہ رحمان کے مطابق ائیر ہوسٹس کے الزامات کی وزیراعلیٰ نے خود تحقیقات کرانے کا بھی ذکر کیا۔جبکہ ملازمین کی ملاقات کے دوران ہی کسی بھی قسم کی تادیبی کاروائی روکنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم نوازشریف کو قطر میں ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیرا علی پنجاب شہباز شریف نے پی آئی اے جوائنٹ کمیٹی کے ارکان کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے احتجاج کی وجہ سے حکومت کی پرائیویٹائزیشن پالیسی خراب ہوکر رہ گئی ہے۔جبکہ مذاکرات کرانے والی شخصیت کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔کراچی کے بزنس مین نوید ملک نے خاندان کی شخصیت کے ذریعے وزیراعلی پنجاب اور جوائنٹ کمیٹی میں مذاکرات کرائے ہیں۔بلاوجہ احتجاج سے نہ صرف ملک کا نقصان ہوا ہے کہ بلکہ پوری کمپین تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سے مذکرات کے لئے آنے والی پی آئی اے جوائنٹ کمیٹی کے اراکین کو وزیراعلی پنجاب نے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ احتجاج اور ہڑتال کا ملک کو کتنا نقصان ہوا ہے۔جبکہ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے نجکاری پالیسی کی کمپین کو مکمل ڈرائیو کرنا تھا۔جس کا مقصد پی آئی اے ملازمین کو مزید مضبوط کرکے ادارہ چلانا تھا



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…