منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں بجلی کا بحران،عالمی بینک کے سربراہ نے بہترین حل تجویز کردیا

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوئلے اور تھرمل ذرائع سے بجلی بنانے کے بجائے بہت جلد بننے والی شمسی توانائی کی جانب دھیان دینا چاہیے۔ عالمی بینک کے سربراہ جم یونگ کم نے آئی بی اے کراچی کے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ تھرمل توانائی، ڈیموں اور کوئلے سے بجلی کے منصوبے سالوں لے لیتے ہیں، انہوں نے باور کرایا کہ اب عالمی نظام کاربن کے کم سے کم اخراج کی جانب بڑھ رہا ہے جس میں چین سرفہرست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ہدف کے ساتھ کام ہو تو غریب اور امیر کا فرق کم ہوجاتا ہے، اس سلسلے میں برازیل مثال ہے۔ ا?ئی بی اے کی طالبہ کے اس سوال نے انہیں بظاہر پریشان کیے رکھا جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی بینک کے نامکمل منصوبوں کی رقم کوئی ملک کیوں ری پے کرے۔ صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین جیسا استاد ملنا آئی بی اے کی خوش قسمتی ہے، اس سنجیدہ تقریب کا اختتام قہقہوں میں کچھ یوں ہوا کہ صدر ورلڈ بینک کو سندھی چادر عورتوں کے اسٹائل میں پہنا دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…