واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے کہاہے کہ اس کے ماہرین تاحال اس فون میں موجود مواد تک رسائی میں ناکام رہے جو گذشتہ سال سان برنارڈینو میں عام شہریوں پر حملہ کرنے والے والے جوڑے کی ملکیت تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہری سید رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک نے شدت پسندگروپ دولت اسلامیہ سے متاثر ہو کر ریاست کیلیفورنیا میں 14 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔یہ دونوں افراد حملے کے بعد پولیس سے مقابلے میں مارے گئے تھے اور حکام کو فاروق کے پاس سے ایک موبائل فون ملا تھا۔تاہم ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کا کہنا تھا کہ انکرِپشن ٹیکنالوجی کے سبب اس فون کو ابھی تک نہیں کھولا جا سکا ہے یا بہ الفاظ دگر یہ نہیں پتہ چل سکا کہ اس فون میں کیا مواد موجود ہے۔جیمز کومی نے یہ بات امریکی سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کی سماعت کے دوران بتائی۔انھوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ’وسیع پیمانے‘ پر پریشانیاں لاحق ہیں۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہاکہ یہ (ٹیکنالوجی) پولیس، استغاثہ اور تحقیقات کرنے والے ان اہلکاروں کو متاثر کرتی ہے جو کہ کسی قتل، اغوا یا منشیات کے معاملے کی تفتیش کر رہے ہوتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اس کے اثرات ہماری قومی سلامتی پر بھی پڑتے ہیں لیکن زیادہ تر یہ مقامی سطح پر قانون نافذ کرنے والوں کے لیے ایک مسئلہ ہے۔دوسری جانب ٹیکنالوجی کمپنیاں زیادہ سے زیادہ ایسی مصنوعات کو فروغ دے رہی ہیں جسے صرف اس کا مالک ہی پورے طور پر استعمال کرسکے۔بہرحال ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ ایف بی آئی کے ڈائرکٹر نے ایسی ٹیکنالوجی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کا تحفظ کرتی ہے اور اس طرح مجرموں کو قوت بخشتی ہے۔گذشتہ سال وائٹ ہاو¿س نے ایف بی آئی کے اعتراض کے باوجود کمپنیوں سے انکرپٹڈ ڈیٹا کے اشتراک کے منصوبے کو ترک کر دیا تھا۔لیکن یہ مسئلہ سان برنارڈینو اور پیرس میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملے کےپیش نظر بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ماہرین نے ایسی صورت حال میں بھی متنبہ کیا ہے کہ اگر کمپنیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ذاتی معلومات تک رسائی دیتی ہیں تو اس سے ہیکرز کو بھی وہاں تک رسائی مل سکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































