پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا بڑا امتحان شروع،پشاورمیںحالات بگڑ گئے

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کا بڑا امتحان شروع،پشاورمیںحالات بگڑ گئے،ایسا اقدام ہوگیا جو عوام کے قتل کے مترادف ہے،ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل نے خیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔کونسل کا کہنا ہے کہ لازمی سروسز ایکٹ واپس لینے اور مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رہے گا۔لیڈی ریڈنگ خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آج دوسرے روز بھی ہڑتال رہی،حکومت کا تو کچھ نہیں بگڑا لیکن مریضوں کی طبیعت بگڑنے لگی۔پشاور کے تین تدریسی اسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آج دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں او پی ڈی جزوی طور پر کھلا رہا،کچھ ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کرتے رہے تاہم بیشتر ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے،ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل نے لازمی سروس ایکٹ واپس لینے اور تین نکاتی مطالبات کی منظوری تک صوبے بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ہڑتالی ملازمیں سے اظہار یکجہتی کے لیے اے ین پی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے احتجاجی کیمپ کے دورے کئے۔انہوں نے تنازع کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…