کراچی (نیوز ڈیسک )افغانستان کو چینی کی برآمد کرنے کی اجازت کے بعدسندھ اور پنجاب میں چینی کے نرخ میں10سے 15روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے ۔کراچی میں چینی کی فی کلو ہو سیل قیمت60روپے پر پہنچ گئی ہے ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فروخت65روپے فی کلو پر جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں چینی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی ہے۔ ہول سیل ریٹ میں چینی58 سے 60 جبکہ عام بازاروں میں چینی فی کلو دام62 سے65 روپے پر جا پہنچے۔ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے صدر انیس مجید کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ افغانستان کو چینی برآمد کرنا ہے۔ حکومت چاہے تو چینی کی قیمت پھر مستحکم ہوسکتی ہے۔دوسری جانب چینی کے من مانے اضافے سے پریشان عوام نے چینی مہنگے کرنے کے اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے برآمدات کو وجہ بنا کر چینی کی فی کلو قیمت میں10 سے15 روپے کا اضافہ نہ صرف سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ منافع خور مافیاکے سامنے حکومت کی بے بسی کی بھی دلیل ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































