پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے ایکشن لے لیا

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی ناقص کارکردگی اور بڑھتی ہو ئی صارفین کی شکایات کا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے نوٹس لے لیا ، صارفین کی سہولت کے لئے کنزیومر سروس سنٹر میں one window آپریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا تا کہ صارفین کے مسائل کوایک ہی چھت تلے حل کیا جا سکے آن لائن کے مطابق حالیہ موسم سرما میںسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی انتظامیہ اپنے صارفین کو گیس سپلائی کی فراہمی کرنے ان کی شکایات کو 24گھنٹوں میں حل کرنے میںبری طرح ناکام رہی ہے جس کا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے نوٹس لےتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیںاس سلسلہ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز فیصل آباد کے جی ایم امجدممتازنے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے کنزیومر سروس سنٹر میں one window آپریشن شروع کر دیا ہے تا صارفین کے مسائل کوایک ہی چھت تلے حل کیا جا سکے۔جس میں نئے کنکشن کے حصول کے لئے درخواست ،دیمانڈ نوٹس کا اجرائ،کنکشن کی بحالی ،بل درستگی،خراب میٹر کی تبدیلی،وغیرہ کے علیحدہ علیحدہ کاﺅنٹرز بنائے گئے ہیں جس میں صارف ایک ہی چھت تلے اپنے تمام مسائل حل کروا سکتا ہے ماضی میں صارفین کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک دفتر سے دوسرے دفتر کے چکر لگانے پڑتے تھے جس سے کسٹمرز کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا تھا مزید برآں ان سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک ماڈل کسٹمر سروس سنٹر زیر تعمیر ہے جس میں جدید ترین سہولتیں متعارف کروائی جائیں گی جو جلد ہی کام شروع کر دے گا ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…