اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کاعام انتخابات میں شکست کی صورت میں پارٹی چیئرمین عہدے سے علیحدہ ہونے کا عندیہ

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے اگر ان کی پارٹی 2018ء کے عام انتخابات میں ہاری تواس صورت میں ان کے پاس پارٹی کا چیئرمین رہنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا ، پارٹی کی آواز وہاں تک پہنچ گئی جہاں تک پارٹی نہیں پہنچی، دھرنے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ثالث بننے کی پیشکش کی تھی اور دھرنا ختم کرنے کا کہا تھا، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی زبان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، وہ اقتدار میں آ کر پیسہ بناتے ہیں، (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن سے مل کر 2013ء میں دھاندلی کی، میں اینٹی وار ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں طالبان کا حامی ہوں، دہشت گردی کو صرف جنگ سے ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ کبھی ختم نہیں ہوگی بلکہ مزید بڑھے گی ، ایک جگہ آگ بجھاتے بجھاتے چار اور جگہ پر آگ لگ جاتی ہے،ہر حال میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں، لوگ کیا کہتے ہیں مجھے کوئی پرواہ نہیں میں لوگوں کی مرضی سے شادی کرتا ہوں اور نہ ہی طلاق دیتا ہوں۔وہ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ڈیزل پر 100فیصد ٹیکس لگا دیا ہے، نواز شریف کی جمہوریت پرویز مشرف کی آمریت سے بھی بدتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جنرل راحیل شریف نے ثالث بننے کی پیشکش کی تھی، 2015ء میرے لئے بہتر سال تھا، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے، ہر حال میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں، عوام کو ووٹ کا بنیادق حق دیا جائے،پارٹی کی آواز وہاں تک پہنچ گئی ہے جہاں تک پارٹی نہیں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی زبان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، وہ اقتدار میں آ کر پیسہ بناتے ہیں، الیکشن کمیشن سے مل کر نواز شریف نے 2013ء میں دھاندلی کی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی قیادت میں پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، طالبان میں مختلف گروپس ہیں جو گروپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ان سے کئے جائیں، کراچی میں آپریشن سے عوام خوش ہیں، پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، آرمی چیف نے دھرنا ختم کرنے کا بولا تھا، اڑھائی کروڑ بیلٹ کا الیکشن کمیشن کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قبل از وقت ہے، نومبر آنے میں ابھی 10ماہ پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی رائٹ اور لیفٹ کی سیاست نہیں ہے بلکہ رائٹ اور رونگ کی سیاست ہے، 2018ء کے انتخابات میں ہارنے کی صورت میں پارٹی کا چیئرمین رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، میں اینٹی وار ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں طالبان کا حامی ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کبھی دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، ایک جگہ آگ بجھاتے بجھاتے چار اور جگہ پر آگ لگ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں انسان کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہے، طلاق کا فیصلہ میرے لئے بہت مشکل تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ میرے بارے میں کیا کیا کہتے ہیں میں لوگوں کی مرضی سے شادی کرتا ہوں اور نہ ہی طلاق دیتا ہوں،میں اپنی 63سالہ زندگی میں 53سال اکیلا رہا اور صرف 10سال ہی میری شادی رہی، ویسے بھی سیاستدان کیلئے شادی نبھانا کچھ آسان نہیں ہوتا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…