کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج 11 کاروباری سیشنز میں تیزی کے بعد منگل کو مندی سے دوچار ہوگئی جس سے انڈیکس کی 3نفسیاتی حدیں گرگئیں۔ماہرین اسٹاک کے مطابق عالمی سطح پر حصص کی تجارت میں مندی کے اثرات اور آئل، فرٹیلائزر، سیمنٹ سیکٹر میں غیرملکی سرمائے کے انخلا اور مقامی سرمایہ کاروں کی بینکنگ سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کے ساتھ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کریکشن نے بھی مندی میں اہم کردار ادا کیا، سرمایہ کاروں کے33 ارب 40 کرو ڑروپے ڈوب گئے۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 160.27 پوائنٹس گھٹ کر18963.84 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 410.78 پوائنٹس کمی سے 55054.99 اور آل شیئراسلامک انڈیکس 116.36 پوائنٹس گر کر 15313.59 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت2.45 فیصد کم رہا اور14 کروڑ84 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار325 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں89 کے بھاو¿ میں اضافہ، 225 کے داموں میں کمی اور11 کی قیمتوں میں استحکام رہا
حصص مارکیٹ مندی کی زدمیں آنے سے 262پوائنٹس کی کمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































