پشاور(نیوزڈیسک)نیاگورنر خیبر پختونخوا،چار ناموں پر غور کے بعد پانچواں نام بھی سامنے آگیا،تقرری کاامکان،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل عالم خٹک کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گورنرخیبرپختونخوا کیلئے عالم خٹک کے نام پراتفاق رائے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے لیے عالم خٹک مضبوط امیدوار ہیں،واضح رہے کہ جنرل عالم خٹک سابق آئی جی ایف سی اور کور کمانڈر کوئٹہ رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل سردار مہتاب عباسی کے مستعفی ہونے کے بعد اب مسلم لیگ ن کے صدر پیر صابر شاہ ، انجینئر امیر مقام ، جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹارئرڈ طارق احسن کے نام نئے گورنر خیبر پختونخوا کیلئے زیرغور ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب اور قبائلی علاقہ جات میں پاک فوج کی کارروائیوں کے تناظر میں کسی سابق فوجی کو ہی گورنر خیبرپختونخوامقرر کئے جانے کازیادہ امکان ہے اور ان چار ناموں میں سے جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی کی تقرری بھی ممکن ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ، صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ سردار مہتاب عباسی نے پندرہ اپریل دو ہزار چودہ کو گورنر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے 4 فروری کو وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران استعفیٰ کی پیشکش کی جس پر وزیر اعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے صدر مملکت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔ انہوں نے دوبارہ وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ سردار مہتاب عباسی کو 2013ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تاہم صوبائی اسمبلی کی نشست پر وہ کامیاب رہے۔ انہیں متفقہ طور پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے گورنر نامزد کئے جانے کے بعد انہوں نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور 15 اپریل 2014ءکو گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
نیاگورنر خیبر پختونخوا،چار ناموں پر غور کے بعد پانچواں نام بھی سامنے آگیا،تقرری کاامکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































