اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خود کشی سے روکنے والی دوا تیار

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین کے مطابق افیون کے گروہ سے تعلق رکھنے والا ایک کیمیکل اوپیوڈ مایوس افراد میں خودکشی کے رحجان کو فوری طور پر کم کرسکتا ہے۔واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کیے گئے تجربے میں 40 ایسے افراد کو بیوپرنورفِن کی معمولی مقدار دی گئی جن میں سے 25 افراد باقاعدہ خودکشی کی کوشش کرچکے تھے، ایک ماہ تک دوا دینے کے بعد مریضوں میں خودکشی کا پوائنٹ 20 سے 10 پوائنٹ تک آگیا جس کا تعین سوالنامے سے کیا گیا جب کہ اس دوران 2 افراد نے خودکشی کی کوشش بھی کی تاہم آزمائشی مدت کے بعد تمام مریض بہت اچھی حالت میں دیکھے گئے اور ان میں زندگی ختم کرنے کے خیالات بہت حد تک کم ہوچکے تھے۔ماہرین کے مطابق ابتدائی آزمائش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس نشہ آور شے میں لوگوں کو خودکشی سے روکنے کی صلاحیت موجود ہے کیونکہ افیون سے کشید کردہ ایک مرکب میں ایسے خواص موجود ہیں جوکسی شخص میں خودکشی کے خیالات کو ٹال سکتے ہیں۔ امریکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ڈاکٹرزکے مطابق اب تک خودکشی سے روکنے یا اس کی خواہش ٹالنے والی کوئی بھی دوا نہیں بنائی جاسکی ہے اور اس دوا کی بہت ضرورت ہے۔
فی الحال خودکشی کا علاج مایوسی دور کرنے والی دواو¿ں اور نفسیات دانوں کی گفتگو سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن 6 سے 8 ہفتوں بعد ہی کچھ کامیابی ملتی ہے لیکن اس کیمیکل سے مریض میں خودکشی کے خیالات بہت حد تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور اس کے اثرات ایک ہفتے میں ہی ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ افیون کے کئی گروپ ہیں جن میں بیوپرنورفِن سب سے کم شدت رکھتا ہے اور اس کا استعمال مضرِ صحت لت کی وجہ بھی بن سکتا ہے کیونکہ یہ ایک نشہ آور ادویہ میں شامل ہے۔ تاہم دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ اس دوا کا محفوظ استعمال یقینی بنانے اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ خودکشی پاکستان سمیت پوری دنیا ایک سنگین مسئلہ ہے اور امریکا میں سالانہ ایک کروڑ افراد خودکشی کے بارے میں سوچتے ہیں جب کہ 10 لاکھ افراد اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‎



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…