پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

شہر قائد میں سیکیورٹی کا پول کھل گیا

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہر میں جرائم پیشہ عناصر پر نگاہ رکھنے کے لیے لگائے گئے 90 فیصد کیمرے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہوگئے ہیں۔ ایک نجی اخبار کے مطابق شہر قائد میں جہاں ایک جانب مجرموں کے خلاف آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر پر نگاہ رکھنے کے لیے شہر بھر میں 164 مقامات پر نصب 960 کیمروں میں سے 90 فیصد بند ہوچکے ہیں اور محض 10 فیصد کیمرے ہی کام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کو آئی ٹی سروسز فراہم کرنے والے نجی کمپنی کو گزشتہ 3 برس میں واجبات کی مد میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا جس کے باعث واجبات 30 کروڑ روپے تک جا پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنی مالی مشکلات کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے کیمروں کی دیکھ بحال اور مرمت نہیں کی جا رہی ہے۔دوسری جانب کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی نفری کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کمپنی کو ادائیگی کے عوض مبینہ طور پر پرکشش مراعات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور نہ دینے پر مختلف بہانے بنا کر ادائیگی کو روکا جا رہا ہے۔‎



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…