اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آبادضلع کچہری میں بھگدڑ،محافظ بھاگنے میں سب سے آگے ایک پولیس آفیسروکیل کے چیمبرمیں چھپ گیا،منگل کے روزاسلام آبادکی ضلع کچہری میں اس وقت بھگدڑمچ گئی جب قریبی علاقے میں آتش بازی ہوئی ،اس موقع پروکلاءاورسائلین توبھاگے لیکن حفاظت کے لئے مامورپولیس اہلکاربھاگنے میں سب سے آگے دیکھے گئے ایک سائل نے بتایاکہ پولیس کاایک آفیسروکیل کے دفترمیں ہانپتاہواآیااورچھپ کربیٹھ گیااورکچھ دیربعدجب حالات بہترہوئے اوراس کی سانسیں بحال ہوئیں توپانی مانگ کرپیااوراس کے اوسان بحال ہوئے