کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کا تعلق ملک کے جدید تعلیمی اداروں سے رہا ہے نہ کی دینی مدارس سے تعلیمی اداروں پر حملے کرنے اور مدارس پر چھاپے مارنے والے دونوں دہشتگرد ہیں، اپنے مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر امن و امان کو کشیدہ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں بیڑا غرق کر رہے ہیں۔ ہم ، حکمران سے کہتے ہیں وہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مدارس کو نہ چھیڑیں۔ کیونکہ اپنے مغربی آقاو¿ں کی ایماءپر مدارس پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بند نہیں کیا اس کے منفی نتائج سامنے آئے گئیں مدارس لاوارث نہیں۔اس کی طرف بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دینگے یہ بات انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ مدارس نے معاشرے کی اصلاح کے لئے کی بڑی خدمات سرانجام دی ہیں مدارس کے خلاف وہ سوچ کار فرما ہے جو کہ۔ ڈانس، ناچ گانے، فحاشی و عریانی اور شراب نوشی کو ملک میں عام کرنا چاہتے ہیں۔ حکمران مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو اندورنی اختلاف کا شکار کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات کا اگر نکال کر دیکھا جائے تو اس کے مرکزی کردار مدارس کے پڑھے لکھے نہیں بلکہ ملک کے جدید تعلیمی اداروں کے پڑھے لکھے ہوئے ہیں محسوس اپنی ناکامی چھپانے اور یہ تاثر دینے کیلئے کے اس کے پچھے مدارس کے پڑھے لکھے افراد ملوث ہے مدارس کے خلاف کارروائی کی جارہے ہیں ہم مدارس کا دفاع اپنے خون سے کرینگے کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ مدارس لاوارث ہے مدارس کے خلاف اٹھانے والے ہر ہاتھ کو کاٹ دینگے۔
ملک میں بڑے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کا تعلق کن اداروں سے ہے ؟، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































