کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں مقیم کراچی کے رہائشی سراج الدین کے خلاف پولیس نے زیر دفعہ 377 پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق سراج الدین نے کلنٹن مون سے غیر قدرتی افعال وتعلقات قائم کررکھے ہیں جو کہ قطعاً غیر اسلامی وغیر قانونی فعل ہے۔ علماءنے بھی ان کے خلاف سنگساری کا نوٹس جاری کیا ہے۔ والد معراج الدین کی درخواست پر پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔