پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کیلئے بری خبر آ گئی ، کالعدم تنظیموں کے مضبوط نیٹ ورک کا انکشاف

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے مضافات میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جو کہ دن بدن مضبوط ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہرقائد اور مضافات میں کالعدم تنظیموں کے 10سے زائد گروپس سرگرم ہیں اور کافی فعال ہوچکے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیموں کے مختلف دھڑے شہر قائد میں مضبوط جگہ بناچکے ہیں جبکہ کراچی میں ماضی میں ہونے والے مختلف بڑے دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں جن میں سانحہ صفورا ،ایئرپورٹ حملہ ،رینجرز اہلکار قتل ،ملٹری پولیس کیس ،ٹریفک اہلکار قتل کیس ،پولیس موبائلوں پر حملے ،سبین محمود قتل کیس میں بھی کالعدم تنظیموں کی کڑیاں ملی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سہراب گوٹھ کا ٹی ٹی پی کمانڈر خان زمان خان کالعدم تنظیموں کو یکجا کررہا ہے ۔خان سجنا گروپ ،چھوٹا عابد گروپ ،گل کان ،گل زمان ،قادر ملنگ گروپ سمیت دیگر گروپوں کو عراقی انتہا پسند تنظیم داعش میں ضم کررہا ہے جبکہ القاعدہ امیر شکیل برمی دونوں گروپوں کی کمان کررہا ہے ۔کاو¿نٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے مطابق رضوان عرف آصف چھوٹو گروپ ،حافظ قاسم گروپ ،مولوی فضل اللہ گروپ اور عمر خالد خراسانی گروپ بھی داعش میں شامل ہو کر اپنی قوت کو یکجا کررہے ہیں ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ خان زمان خان اور آصف چھوٹو کے سرکی قیمت 25,25لاکھ روپے مقرر ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک پر حملے بھی یہی گروپس کررہے ہیں اور اسی گروپ نے حالیہ محرم الحرام میں 6بم دھماکے کرانے تھے مگر حساس اداروں نے یہ منصوبہ ناکام بنادیا تھا ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…