لاہور ( نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع حج کے بعد دنیا کا سب سے بڑا مسلمانوں کا اجتماع ہے اس جماعت کی تعلیمی اداروں میں پابندی کو کوئی نہیں مانتا، امریکہ، روس، ہندوستان سمیت کسی ملک نے تبلیغی جماعتوں پر پابندی نہیں لگائی، نوازشریف نے مودی سرکار کو خوش کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعتوں کا کام اسلام اور امن کا فروغ ہے، لہٰذا شریف برادران کے اس غیر اسلامی فعل کی ہر مسلمان مذمت کرتا ہے، دین کی تبلیغ کا کام کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام نہ صرف پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہے بلکہ اسلام دشمن کی ایک سازش نظر آتی ہے، تبلیغی جماعت ایک خالص دینی جماعت ہے اور ہر قسم کی فرقہ بندی اور سیاسی دھڑے بندی سے بالاتر ہو کر خالص اللہ تعالیٰ کے حکم اللہ اور رسولﷺ کی سنت پر چلنے کی دعوت دیتی ہے، یہ جماعت امن و بھائی چارے کا پیغام نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے، 9/11 کے بعد ہماری حکومت پر بھی کافی دباﺅ آیا تھا لیکن ہم نے کسی دباﺅ کو قبول نہیں کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میرے دور میں نیشنل سکیورٹی کونسل میں اس جماعت کو محدود کرنے کی آواز اٹھی تو میں نے بحیثیت چیف منسٹر اس بات کی گارنٹی دی تھی کہ یہ جماعت بے ضرر ہے اور اس کا نیٹ ورک پوری دنیا میں ہے، اسی طرح جب رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کی زمین کا توسیع کا معاملہ آیا تو میں نے تمام چھان بین کے بعد ان کو زمین الاٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہم سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے۔
حج کے بعد دوسرے بڑے اسلامی اجتماع پر پابندی لگ گئی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں 15 جون سے شروع ، نیا سپل 27 جون کو داخل ہونے ...
-
گاڑیوں کی قیمتوں میں 14 لاکھ روپے تک کااضافہ ،عوام کے لیے بری خبر آگئی
-
نور مقدم قتل کیس،سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ ...
-
سولر پینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس،قیمت میں حیران کن اضافہ
-
لاہور میں دوہرے قتل کا معمہ حل ایلیٹ فورس اہلکار قاتل نکلا
-
مقبوضہ کشمیر سے خاتون شادی کیلئے بارڈر کراس کرکے آئیں تو پاک فوج نے کیا ...
-
بھارت نے فرانس کے بعد امریکی کمپنی کوبھی ڈبودیا
-
شہری نے اپنے بیٹے کی دونوں آنکھیں، جگر اور گردے عطیہ کردیئے، 5 افراد کو ...
-
سینئر اداکار راشد محمود کو اغوا کر لیا گیا
-
تباہ ہونے والے طیارے میں بھارت کی اہم شخصیت کے سوار ہونے کا انکشاف
-
عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
اسپتال میں گھسنے والے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ، خاتون جاں ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں 15 جون سے شروع ، نیا سپل 27 جون کو داخل ہونے کا امکان
-
گاڑیوں کی قیمتوں میں 14 لاکھ روپے تک کااضافہ ،عوام کے لیے بری خبر آگئی
-
نور مقدم قتل کیس،سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
-
سولر پینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس،قیمت میں حیران کن اضافہ
-
لاہور میں دوہرے قتل کا معمہ حل ایلیٹ فورس اہلکار قاتل نکلا
-
مقبوضہ کشمیر سے خاتون شادی کیلئے بارڈر کراس کرکے آئیں تو پاک فوج نے کیا کیا؟
-
بھارت نے فرانس کے بعد امریکی کمپنی کوبھی ڈبودیا
-
شہری نے اپنے بیٹے کی دونوں آنکھیں، جگر اور گردے عطیہ کردیئے، 5 افراد کو نئی زندگی مل گئی
-
سینئر اداکار راشد محمود کو اغوا کر لیا گیا
-
تباہ ہونے والے طیارے میں بھارت کی اہم شخصیت کے سوار ہونے کا انکشاف
-
عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
اسپتال میں گھسنے والے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ، خاتون جاں بحق
-
ٹرمپ نے گولڈ کارڈ کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی
-
اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ