ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چھپکلی کے تھوک سے بنی دوا شوگر کے ساتھ موٹاپا کم کرنے میں بھی مددگار

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارتھ کیرولینا(نیوز ڈیسک) چھپکلی کے تھوک سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا علاج کررہے ہیں لیکن اب اسی چھپکلی سے موٹاپے کا علاج بھی ممکن ہے۔امریکا میں پائی جانے والی 2 فٹ تک لمبی ہیلا چھپکلی کی بقا کو خطرات لاحق ہیں کیونکہ اس کی نسل تیزی سے ختم ہورہی ہے اور 2005 سے اس کا تھوک ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہورہا ہے۔ ماہرین کے مطابق تھوک میں موجود ایک کیمیکل سے بنی دوا ’’بائٹا‘‘ شکر والے خون میں انسولین جذب کرنے میں مدد دیتی ہےاور ایک ہارمون گلوکاگون کو روکتی ہے جو خون میں شکر کو بڑھاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 2012 میں معلوم ہوا کہ یہی دوا بھوک کو کم کرتی ہے کیونکہ بائٹا استعمال کرنے والے ذیابیطس کے 194 موٹے مریضوں نے کہا کہ اس دوا سے ان کی شوگر بہتر ہوئی اور ساتھ ہی صرف 24 ہفتوں میں 6 پونڈ وزن بھی کم ہوا ہے۔ اس کے بعد یہ دوا ایسے تندرست انسانوں کو دی گئی جنہیں شوگر نہیں تھی اور ان کا وزن بھی کم ہوگیا۔اس دوا پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض فربہی کے شکار بھی ہوتے ہیں اور یہ دوا دونوں امراض کو روکنے میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی استعمال صرف ذیابیطس میں ہی کرنا بہتر ہوگا اور مزید ورزش سے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہیلا چھپکلی نایاب ہے اور اس کا تھوک زہریلا بھی ہوسکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…