بگوٹا(نیوز ڈیسک)کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں گذشتہ روز ’کار فری ڈے‘منایا گیا۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے انوکھا اقدام،کولمبیا میں لوگ گاڑیاں چھوڑ کر سائیکلوں پر سفر کرنے لگے۔ ایک دن گاڑیوں کے بغیرذرا سوچیں کیسا لگے گا؟، جسکے تحت عام عوام نے اپنے ذاتی گاڑیوں کو گھر پر ہی چھوڑتے ہوئے بائیسائیکلز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کیا۔’ٹرن آف دی انجن، ٹرن آن یار ہارٹ‘ کا سلوگن لیے کار اینڈ موٹر سائیکل فری ڈے کا مقصدماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور لوگوں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر ماحول دوست سواریوں کو اپنانے کا شعور ا±جاگر کرنا تھا۔