نیویارک(نیوز ڈیسک)کمپنی کو منافع بخش بنانا ہے تو وہاں نہ صرف خواتین کا وجود ضروری ہے بلکہ انہیں باس بھی بنانا ہوگا یہ بات امریکی ادارے کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے باعث سامنے آئی ہے۔امریکی ادارے پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس کی جانب سے یہ جائزہ رپورٹ لاطینی امریکا ،یورپ اور اسکینڈی نیوین ملکوں سمیت 91 ملکوں کی 22 ہزار کمپنیوں پر تحقیق کے بعد پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسی تمام کمپنیاں جہاں 30 فیصد خواتین ایگزیکٹو پوسٹ پر ہوں تو ان کمپنیوں کا منافع دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں چھ فیصد زیادہ ہوتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کمپنی کی مالک خاتون ہو یا وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہوں تو ضروری نہیں کہ مالیاتی نتائج پر زیادہ اثر پڑے لیکن خواتین فیصلہ سازی کی پوزیشن میں ہوں تو پھر کمپنی کے منافع میں ضرور اضافہ ہوتا ہے