منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

”جرائم کا ارتکاب نہ کریں، رقم لے لیں!“

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک مغربی کہاوت ہے Crime doesn’t Pay یعنی جرم کرنے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ مگر امریکی دارالحکومت کی حد تک یہ کہاوت غلط ثابت ہوگئی ہے۔ جہاں لوگوں کو جرائم سے باز رکھنے کے لیے انھیں نقد رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کونسل نے اتفاق رائے سے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت کونسل کی حدود میں رہنے والوں کو مجرمانہ سرگرمیوں سے دور رہنے کے عوض نقد رقم دی جائے گی۔ یہ رقم عادی مجرموں کو نہیں بلکہ جرم کی دنیا میں نوواردوں اور ممکنہ مجرموں کو دی جائے گی۔بل کے تحت شہری حکومت کے حکام مال سے دوسو افراد منتخب کریں گے جن کے جرم کی راہ پر قدم رکھنے کا اندیشہ ہو۔ ان افراد کو سماجی رویوں میں بہتری لانے والے اور دوسرے پروگراموں میں شرکت کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ اگر وہ تمام پروگراموں میں شرکت کریں گے اور جرائم سے بچیں گے تو پھر نقد رقم کے حق دار ٹھہریں گے۔بل میں اگرچہ یہ نہیں بتایا گیا ایک فرد کو کتنی رقم دی جائے گی مگر کہا جا رہا ہے کہ اس کی مقدار 9000 ڈالر فی کس سالانہ ہوگی۔ واشنگٹن ڈی سی سے پہلے جرائم پر قابو پانے کے لیے یہ پروگرام رچمنڈ،کیلے فورنیا میں شروع کیا گیا تھا۔ وہاں منتخب شدہ افراد کو فی کس 9000 ڈالر سالانہ دیے جا رہے ہیں۔ اس لحاظ سے واشنگٹن میں بھی ممکنہ طور پر اتنی ہی رقم دی جائے گی۔1990 ءکی دہائی میں واشنگٹن میں جرائم کی شرح انتہائی بلند تھی۔ بالخصوص قتل کی وارداتیں بڑی تعداد میں اور اتنے تواتر سے ہوتی تھیں کہ اس شہر کو امریکا کا ”مرڈر کیپیٹل“ کہا جانے لگا تھا۔ 2000 ءکے بعد سے اگرچہ یہاں جرائم میں خاصی کمی آئی مگر پچھلے چند برسوں سے واشنگٹن پھر ایک پرتشدد شہر میں ڈھلتا جا رہا ہے۔2015ءمیں یہاں قتل کی وارداتیں 2014 ءکے مقابلے میں 14 فی صد بڑھ گئیں۔ جرائم پر قابو پانے میں پولیس اور دوسرے اداروں کی ناکامی کے بعد متوقع ”مجرموں“ کو رقم کی ادائیگی کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور اس کے تحت منتخب کیے جانے والے افراد کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی جائے گی۔رچمنڈ میں جاری پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈی وون بوگن کی جانب سے کونسل کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور جرائم کی شرح نیچے آئی ہے۔ رچمنڈ میں یہ پروگرام 2007 میں شروع کیا گیا تھا۔ پروگرام کے آغاز سے لے کر 2014 ءکے اختتام تک قتل کی وارداتوں میں 77 فی صد کمی آئی۔ اسی طرح دوسرے سنگین جرائم کا ارتکاب بھی کم ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…