پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخواکانیا گورنر،چار اہم نام سامنے آگئے

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )خیبرپختونخواکانیا گورنر،چار اہم نام سامنے آگئے،ایک اہم شخصیت کی تقرری کا زیادہ امکان،سردار مہتاب عباسی کے مستعفی ہونے کے بعد اب مسلم لیگ ن کے صدر پیر صابر شاہ ، انجینئر امیر مقام ، جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹارئرڈ طارق احسن کے نام نئے گورنر خیبر پختونخوا کیلئے زیرغور ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب اور قبائلی علاقہ جات میں پاک فوج کی کارروائیوں کے تناظر میں کسی سابق فوجی کو ہی گورنر خیبرپختونخوامقرر کئے جانے کازیادہ امکان ہے اور ان چار ناموں میں سے جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی کی تقرری ممکن ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ، صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ سردار مہتاب عباسی نے پندرہ اپریل دو ہزار چودہ کو گورنر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے 4 فروری کو وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران استعفیٰ کی پیشکش کی جس پر وزیر اعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے صدر مملکت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔ انہوں نے دوبارہ وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ سردار مہتاب عباسی کو 2013ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تاہم صوبائی اسمبلی کی نشست پر وہ کامیاب رہے۔ انہیں متفقہ طور پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے گورنر نامزد کئے جانے کے بعد انہوں نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور 15 اپریل 2014ءکو گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…