اسلام آباد نیوز ڈیسک)ایک انسان کھانے کے بغیر 3 ہفتوں سے زیادہ زندہ رہ سکتا ہے مگر جب بات پانی کی ہو تو منظرنامہ بدل جاتا ہے۔جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور جسم کے ہر زندہ خلیے کو اپنے افعال جاری رکھنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔پانی ہمارے جوڑوں کے لیے لبریکنٹ کا کام کرتا ہے، ہمارے جسم کے درجہ حرارت کو پسینے وغیرہ کے ذریعے کنٹرول کرتا ہے اور جسم سے فضلہ باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔خوراک کے مقابلے میں پانی کے بغیر ایک فرد زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک ہی زندہ رہ سکتا ہے اور یہ مختلف حالات میں یہ دورانیہ کم بھی ہوسکتا ہے جیسے بہت زیادہ گرمی۔ایک ہفتے کی مدت بھی طبی ماہرین نے ان لوگوں کے حوالے سے بتائی ہے جو کھانا پینا چھوڑ کر ایک ہفتہ تک ہی زندہ رہ سکے۔تاہم کچھ ماہرین کے مطابق یہ بھی بہت زیادہ وقت ہے عام طور پر 3 سے 4 دن پانی کے بغیر گزارنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق اوسط درجہ حرارت میں کوئی فرد 100 گھنٹوں تک پانی پیئے بغیر زندہ رہ سکتا ہے اور موسم سرد ہو تو یہ وقت کچھ مزید بڑھ سکتا ہے جبکہ سورج کی روشنی میں زیادہ رہنے سے یہ گھٹ بھی سکتا ہے ۔ایک طبی تحقیق کے مطابق بہت زیادہ گرمی میں ایک بالغ شخص کے جسم سے پیسنے کی صورت میں ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی کم ہوتا ہے اور اگر اس کی جگہ مزید پانی نہ پیا جائے تو جسم کے اندر اس کی کمی تیزی سے ہوتی ہے اور خون کا دورانیہ بھی سست پڑسکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں