اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں حلال اور حرام گوشت کا مسئلہ چل رہا ہے اور گدھوں کے گوشت کی فروخت سے متعلق خبریں تو آئے روز میڈیا پر آتی رہتی ہیں جبکہ عوام کو حلال اور حرام کی پہچان ہی نہیں ہوتی۔اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک نے مسئلے کا آسان حل بتاتے ہوئے کہاہے کہ گدھے کا گوشت بکرے اور گائے کے ریشوں سے ذرا سخت ہوتاہے۔حلال اور حرام کی پہچان کیلئے گوشت کا ایک بڑا ٹکڑا لے کر اس کو ہتھیلی پر بالکل سیدھا رکھیں۔اگر گوشت نہ گرے تو سمجھ لیں کہ حلال ہے لیکن اگرگر جائے تو کچھ گڑ بڑ ہے کیونکہ گدھے کے گوشت کے ریشے بہت نرم ہوتے ہیں۔گدھے کے گوشت کا رنگ بھی گہرا جامنی ہوتاہے ، ہڈیاں بکرے سے مختلف اور گوشت میں ہلکی مٹھاس ہوتی ہے۔