ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سونے کی قیمتوں کو گئیر لگ گیا

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ پیر کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کے بھاﺅ میں بالترتیب 43 روپے اور 50 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کی قیمت 39 ہزار 985 روپے سے بڑھ کر 40 ہزار 28 روپے اور فی تولہ کے بھاﺅ 46 ہزار 650 روپے سے بڑھ کر 46 ہزار 700 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافہ سے 1 ہزار 176 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ مقامی مارکیٹوں میں 22 قیراط سونے کی قیمت 36 ہزار 692 روپے ریکارڈ کی گئی۔ صراف ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ چاندی تیزابی فی 10 گرام 4.32 روپے کے اضافے سے گذشتہ کاروباری روز کی قیمت 553.08 روپے سے بڑھ کر 557.14 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ کی قیمت 5 روپے کی تیزی سے 645 روپے سے بڑھ کر 650 روپے پر بند ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی فی 10 گرام کی قیمت 14.99 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…