پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

جمہوری ملک کا وزیر اعظم حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دے رہا ہے،تحریک انصاف

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جمہوری ملک کا وزیر اعظم حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نہیں جانتے اختلاف رائے اور پر امن احتجاج عوام کا حق ہے،آمرانہ روش برقرار رکھی گئی تو بھی نتائج کے ذمہ دار وزیر اعظم ہی ہوں گے۔پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کا پی آئی اے ملازمین کو للکارنا انتہائی افسوسناک ہے ،تعجب ہے کہ جمہوری ملک کا وزیر اعظم معاملات حل کرنے کی بجائے اپنا حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دیتاہے ،کیا وزیر اعظم نہیں جانتے کہ جمہوریت اختلاف رائے اور پر امن احتجاج کا حق دیتی ہے ؟انکو پتہ ہونا چاہیے کہ جمہوریت میں طاقت نہیں فہم و فراست سے معاملات چلائے جاتے ہیں۔وفاقی حکومت صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو رہے ہیں تو ہم ان کی معاونت کیلئے تیار ہیں،اگر وزیر اعظم نواز شریف حالات سدھارنے میں سنجیدہ ہیں تو ان نکات پر عمل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں فوری کمی، اسٹیل ملز سمیت تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو فوری تنخواہیں دی جائیں اور بجلی و گیس پر لگائے گئے ناروا ٹیکسوں کی فوری واپسی کا بھی اعلان کریں۔پی ٹی آئی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اسٹیل مل, پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کو بیچنے کا فیصلہ ترک کر کے ان کی تنظیم نو کے امکانات پر غور کریں ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…