کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آگیا۔ حکام کے مطابق متاثرہ بچہ گڈاپ کا رہائشی ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق ملک میں پولیو کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آگیا ہے۔34 ماہ کا اعجاز خان ولد شیر علی خان گڈاپ یوسی 7 کا رہائشی ہے۔حکام کے مطابق بچے کو 9 بار پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ بچے کا تعلق پشتون خاندان سے ہے۔بچے کے خون اور فضلے کے نمونے 17 جنوری کو حاصل کئے گئے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق قومی ادارے صحت نے کردی ہے