اسلام آباد(نیوز ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد میں منگل اور بدھ کو بارش کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں مطلع صاف جبکہ سردی کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہے ، جڑواں شہروں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے تاہم آج اور کل بدھ کے روز راولپنڈی اسلام آباد اور مضافات میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں بھی دھند پڑی ، سب سے کم حد نگاہ فیصل آباد میں 20 میٹر جبکہ بہاولپور ، بہاولنگر ، ساہیوال 50 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 100 ، اوکاڑہ 200 ، جھنگ 500 ، ملتان 600 ، سکھر اور لاہور میں 800 میٹر تھی۔ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رواں ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان ، خیبر پختو نخواہ ، فاٹا ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ متوقع بارش کے پیش نظر خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخواہ کے بارانی علاقوں میں گندم ، چنا اور دالوں کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































