پشاور(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکی گزشتہ دوسالوں2014-15کے دوران صوبے میں کرپٹ مافیاکے خلاف کارکردگی نہایت مثالی رہی جوکہ نیب کے قیام کے 14سالوں سے بھاری رہی کیونکہ دوسالوں کے دوران نیب خیبرپختونخوا نے کرپٹ عناصر سے اڑھائی ارب روپے ریکوری کرکے نیب کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس عرصے کے دوران صوبے کے بااثرترین افراد کے خلاف ہاتھ ڈال کران کو نشان عبرت بنایا ۔اس دوران احتساب عدالتوں میں 82ریفرنسز دائر کئے گئے جس میں 11.68ارب روپے کرپشن کی مد میں لوٹے گئے جہاں نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں پالیسی کے تحت2500ملین روپے ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ نیب خیبرپختونخواکی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نیب خیبرپختونخوانے اپنے قیام سے لے کر 2013تک یعنی گزشتہ 14سالوں کے دوران صوبے میںکرپٹ مافیا کے خلاف احتساب عدالتوں میں کل 323ریفرنسز دائر کئے جس میں 10.58ارب روپے کی کرپشن کی گئی اور425ملزمان گرفتارکئے گئے تاہم نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں کرپٹ عناصر سے 1ارب40کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جبکہ اسکے مقابلے میں گزشتہ دوسالوں کے مختصرترین عرصے میں 2014-15کے دوران نیب خیبرپختونخوانے صوبے میں کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھاتے ہوئے 250ملزمان گرفتارکئے گئے اورکرپشن میں ملوث بڑی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈال کران سے اڑھائی ارب روپے کی ریکوری کرکے نیب کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا۔گزشتہ سال2015 میں نیب خیبرپختونخوا کو 4ہزار60شکاتیں موصول ہوئیں جن پر قانون کے مطابق کارروائی ہوئی۔359شکایتوں میں سے 279کی تصدیق کا کام مکمل کیا گیا 96شکایات میں سے57کی تحقیقات میرٹ کی بنیاد پرمکمل ہوچکی ہیں۔اسی طرح بہترین تفتیش اور تحقیقات کے باعث اس عرصہ کے دوران جرم ثابت ہونے کی شرح 80فیصد رہی۔گزشتہ دنوں چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے ملک بھر کے تمام نیب کے مقامی آفسز(بیوروز) کے دوروں کے دوران نیب خیبرپختونخواکی کارکردگی کو مثالی قراردیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخواشہزاد سلیم اور انکی جملہ ٹیم کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا اور امید کا اظہارکیا کہ انکی نگرانی میں آئندہ بھی نیب خیبرپختونخوا اپنی کا میابیوں کا سفرجاری رکھے گی۔
خیبرپختونخوامیں ایک اورتاریخی ریکارڈ قائم ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
لاہور: اپارٹمنٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا مقدمہ درج، رات ساتھ گزارنے والا مقتولہ کا دوست گرفتار



















































