بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین میں رواں قمری سال کو بندروں کا سال قرار دیا گیا ہے۔ “ایئر آف دی مونکی ” قرار دینے کے بعد شاید بندروں کو بھی اپنی اہمیت کا اندازہ ہوچکا ہے اس لیے وہ لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے مختلف کرتب دکھانے میں مصروف ہیں۔ چین میں دو ہزار سولہ کو بندروں کے سال سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جہاں بندروں اور ان کی تصاویر سے سجی مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے وہیں چین کے صوبے ہینان کے ایک گاو¿ں باﺅوان میں بندر طرح طرح کے کرتب دکھا کر مقامی لوگوں اور سیاحوں سے داد وصول کر رہا ہے۔ بندروں کی دلچسپ حرکات دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد اس گاو¿ں کا رخ کر رہی ہے۔