اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کے آئی فون نے ایک شخص کی جان لے لی

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاعلاج کینسر کا شکار مریض اپنے آئی فون پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ میرک کروگر گہری نیند سویا ہوا تھا کہ اس کے آئی فون کی بیٹری گرم ہو کر پھٹ گئی۔ بیٹری پھٹنے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے میرک کا 60فیصد جسم جھلس گیا۔53سالہ میرک کا تعلق پولینڈ سے تھا۔ میرک نے سوتے ہوئے اپنے آئی فون کو اپنے بیڈ کے نیچے چارجنگ پر لگایا ہوا تھا کہ فون پھٹنے سے آگ لگ گئی۔میرک کا بیٹا جو اسی بلڈنگ میں اپنے دوست کے فلیٹ میں موجود تھا، کو رات 1 بجے کے قریب پلاسٹک جلنے کی بو آئی۔وہ جلدی سے گھر کی طرف بھاگا تو فائر فائٹرز پہلے ہی وہاں پہنچے ہوئے تھے۔ دھواں دیکھ کر کسی ہمسائے نے پہلے ہی الارم بجا دیا تھا۔عدالت کو بتایا گیا کہ 9 اگست 2015 کو پیش آنے والے اس واقعے میں میرک کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔چلنے پھرنے سے لاچار میرک دماغ کی رسولی کے آپریشن کے بعد خصوصی طور پر بنائے گئے بیڈ پر ہی پڑا رہتا تھا۔ اس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کا فون ہی اس کی زندگی کا سہارا تھا، جسے وہ کبھی خود سے دور نہ کرتا تھا۔عدالت کو بتایا گیا کہ فون اور چارجر بالکل ٹھیک تھا۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایپل کی ہدایات کے مطابق فون کو چارجنگ کے دوران، تکیے یا کسی اور چیز سے ڈھک کر نہیں رکھنا چاہیے ، اس کے علاوہ ڈیوائس کو 35 سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت والے ماحول میں رکھنا چاہیے۔ایپل نے ابھی تک اس حادثے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…