جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکومت کا اتحاد ایئر لائن سے معاہدہ، ٹکٹوں کی فروخت شروع

datetime 5  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت کا اتحاد ایئر لائن سے معاہدہ ،پی آئی اے کے ٹکٹوں کی فروخت شروع،اتحاد ایئر لائن آج سے پی آئی اے کی جگہ ملکی و غیر ملکی پروازیں شروع کردیگی، ٹکٹ پی آئی اے یا اتحاد ایئر لائن کے ہونگے، ترجمان،شاہد خاقان عباسی نے بھی حکومت کو ایئر بلیو کی خدمات پیش کی تاہم ٹکٹوں کے ریٹ پرحکومت نے معاہدہ کرنا مناسب نہ سمجھا،ذرائع ،حکومت نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد ایئر لائن سے معاہدہ کرتے ہوئے پی آئی اے کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق اتحاد ایئر لائن آج جمعہ سے پی آئی اے کی جگہ ملکی و غیر ملکی پروازوں کا سلسلہ شروع کردے گی اور ٹکٹ پی آئی اے یا اتحاد ائر لائن کے ہی ہوں گے۔ اتحاد ائر لائن کے چیف ایگزیکٹو نے باقاعدہ طورپر معاہدہ کرکے پی آئی اے کی جانب سے خدمات آج شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اپوزیشن سمیت تمام تر سیاسی و سماجی پریشر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی شکل دیدی ہے پی آئی اے ترجمان کے مطابق آج جمعہ کو سعودی ائر لائن سے گزشتہ روز معاہدہ ہونے کے بعد پہلی عمرہ زائرین پرواز لیکر اسلام آباد پہنچے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…