کراچی (نیوز ڈیسک) سیمنٹ کی فروخت جولائی تاجنوری 6.38 فیصد اضافے سے 21.3 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ مقامی کھپت میں نمایاں افزائش کا مرہون منت ہے، گزشتہ 7ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 15.57 فیصد بڑھ کر 17.9 ملین ٹن تک پہنچ گئی تاہم سیمنٹ کی برآمدات 24.98 فیصد کی نمایاں کمی سے3.4 ملین ٹن رہیں۔اعدادوشمار کے مطابق شمال میں موجود فیکٹریوں کی مقامی منڈیوں میں فروخت ان 7ماہ میں 12.948ملین ٹن سے 14.12 فیصدبڑھ کر14.776 ملین ٹن جبکہ جنوب کی فیکٹریوں کی سیلز 23فیصد اضافے کے نتیجے میں 2.53 ملین ٹن سے بڑھ کر 3.12 ملین ٹن تک پہنچ گئی، شمالی فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 22.35 اور جنوبی کارخانوں کی برآمد 29.17 فیصد کم رہی۔مینوفیکچررز کے مطابق سیمنٹ کی جنوری میں فروخت 6.47فیصد کے اضافے کے ساتھ3.085ملین ٹن رہی، گزشتہ ماہ مقامی فروخت 11.54 فیصد کے اضافے سے 2.699 ملین ٹن جبکہ برآمدات 19.19 فیصدکمی سے 3لاکھ 86ہزار 562 ٹن رہی۔
سیمنٹ کی مقامی فروخت جولائی تاجنوری 15.6فیصد بڑھ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































