لاہور (ویب ڈیسک) دنیا میں خاص اہمیت کا حامل پاسپورٹ”دی ورلڈ پاسپورٹ” ایک ایسا پاسپورٹ ہے جو کسی خاص ملک کا نہیں ہوتا بلکہ پوری دنیا میں سفر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔1954 میں ورلڈ سروس اتھارٹی کی جانب سے اس کو جاری کیا گیا تھا، گیری ڈیوس کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دنیا کہ کسی بھی ملک میں سفر کرنے کے لیے ایک پاسپورٹ استعمال کر کے پوری دنیا میں سفر کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔ورلڈ سروس اتھارٹی کے مطابق دنیا بھر میں کوئی بھی شخص اس پاسپورٹ کو حاصل کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے ورلڈ سروس اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جا کر ایک فارم پر کرنا ہوتا ہے اور پھر اتھارٹی کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ آپ کتنی دیر کے لیے یہ پاسپورٹ رکھنا چاہتے ہیں۔ورلڈ سروس اتھارٹی کے مطابق 10 سال کے لیے یہ پاسپورٹ حاصل کرنے کی فیس 100 ڈالر ہے جبکہ پاسپورٹ حاصل کرنے اور ارسال کرنے کے لیے مزید 100 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں۔باراک اوبامہ، جولین اسانج، ایڈورڈ سنوڈن ان بااثر لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جو کہ ورلڈ پاسپورٹ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں