بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے صرف ہمیں نہیں سب کو تنگ کررکھا ہے، مشیر اطلاعات سندھ

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہاس وقت کچھ چہرے ایسے بھی ہیں جو وفاقی نہیں ہیں جب کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے صرف ہمیں نہیں سب کو تنگ کررکھا ہے لہٰذا اب وفاق کے پتے بکھر چکے ہیں اور وزرا وزیراعظم کے کنٹرول سے بھی باہرہوگئے ہیں۔حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے ملازمین پر بیہمانہ تشدد پردلی افسوس ہے لیکن اس واقعے سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں اس کی پوری ذمہ داری وفاق پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے حقائق اور ذمہ داروں کو چھپانے کےلئے حکومت کے وہ رہنما تبصرے کررہے ہیں جو گزشتہ ادوار میں جنرل مشرف کے ساتھی تھے، قومی ایئر لائن کے ملازمین کے احتجاج پر کس نجی ایئرلائن کو فائدہ پہنچ رہا ہے اس کے بارے میں پورا پاکستان جانتا ہے، پی آئی اے ، اسٹیل مل اور واپڈا قومی اثاثہ ہیں ان اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔مشیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن کے حوالے سے ہاں یا نہ میں جواب نہیں دیا جاسکتا، اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ہم سے بھی غلطیاں ہورہی ہیں لیکن کرپشن کے حوالے سے صرف سندھ کا ذکر کرنا ناانصافی ہے، جو ادارے کرپشن کم کرنے کی پیش گوئی کرتے ہیں وہ وہ بتائیں کہ انہیں کیسے علم ہوتا ہے کہ کرپشن کہاں اور کیسے ہورہی ہے، نیب نے اربوں روپے کی وصولی کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ رقم کہاں گئی اس کی تحقیقات بھی لازمی ہونی چاہئے۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھاکہ اس وقت کچھ چہرے ایسے بھی ہیں جو وفاقی نہیں ہیں، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے صرف ہمیں نہیں سب کو تنگ کررکھا ہے، اب وفاق کے پتے بکھر چکے ہیں، وزرا وزیراعظم کے کنٹرول سے بھی باہرہوگئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملکی مفاد میں ہے لیکن اگر وزیراعظم اس منصوبے پر واقعی سنجیدہ ہیں تو چاروں صوبائی حکومتوں کو بٹھا کران کے تحفظات دور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…