لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کا گزشتہ روز کا لب و لہجہ انتہائی شرم ناک ، سازش اور شرارت پر مبنی تھا ، عمران خان کا چھ فروری کو احتجاج ترقی کے خلاف ہے، وہ صرف کنٹینر پرچڑھ سکتے ہیں انہیں دما دم مست قلندر کا کیا پتہ ہے ،وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ترقی کے سفر میں ایک پیج پر ہیں۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے یومیہ دس کروڑ سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔ ملازمین کے روز گار کے تحفظ کی یقین دہانی کے لئے پارلیمانی گارنٹی کے لئے تیار ہیں ، وزیراعظم نوازشریف واضح کہہ چکے ہیں کہ پی آئی کی نجکاری کی جا رہی نہ کسی ملازم کو نکالا جائے گا۔ اس کے باوجود پی آئی اے ملازمین بلیک میل کررہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہعمران خان سمیت کچھ قوتیں ملک کو آگے بڑھتے نہیں دیکھنا چاہتیں ۔ عمران خان کی کنٹینر اور دھرنا سیاست کی وجہ سے ملک ایک سال پیچھے چلا گیا تھا۔ اب عمران خان ایک بار پھر اورنج لائن منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے احتجاج کررہے ہیں ، ان کا چھ فروری کو احتجاج ترقی کے خلاف ہے ، وہ صرف کنٹینر پر چڑھ سکتے ہیں انہیں دمادم مست قلندر کا کیا پتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا گزشتہ روز کا لب و لہجہ انتہائی شرم ناک اور توہین آمیز تھا انہیں اپنے سید ہونے کی لاج ہی رکھنی چاہیے تھی ۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کراچی واقعہ میں کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے ، جلد سازشی عناصر بے نقاب ہوں گے ۔ پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے سے تنگ آکر سب کچھ کر رہی ہے ۔وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ترقی کے سفر میں ایک پیج پر ہیں۔
3
رانا ثنااللہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر برس پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری



















































