ہوشاب (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لا رہے ہیں ،اسی سال بلوچستان میں شاہراوں کی تعمیر کے کئی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، بلوچستان میں ترقی کے منصوبے میں ذاتی دلچسپی لینے اور حکومت کے ساتھ چلنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مشکورہوں،قوموں کی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں ،یہ عمل گہرے غورو فکر اور عمل کا متقاضی ہے ، حقیقی انقلاب لائیں گے۔گوادر ،ہوشاب شاہرا ہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مشکل حالات میں شاہرا ہ کی تعمیر مکمل کرنیوالوں کو مبارکباد دیتا ہوں ،سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باوجود شاہرا کی تعمیر کیجا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی منصوبے میں ذاتی دلچسپی لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا یہ ایک خواب تھا جو آج تعبیر کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ،ایسے کام صرف لاروں سے نہیں ہوتے ان کے لئے ایک وژن اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بلوچستان کی خوشحالی کے لئے اہم قدم ہے ،منصوبوں پر تعمیراتی کام صرف نعروں سے نہیں ہوتا قوموںکی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں ،یہ عمل گہرے غورو فکر اور عمل کا متقاضی ہے ، حقیقی انقلاب لائیں گے ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ یہ شاہراہ گودر کو ملک کے دوسرے حصے سے ملائے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے بلوچستان کے لئے تین اور منصوبوں کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کوئٹہ خضدار شاہراہ کو دو رویہ کیا جائے گا ،لسبیلہ ، آواران ، ہوشاب کی تعمیر کا منصوبہ جلد شروع کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار بلوچستان میں شاہروں کا اور سڑکوں کا اتنا بڑا جال بچھایا جا رہا ہے اس سے پہلے کسی نے ایسا سوچا بھی نہ تھا ، بلوچستان کی صورت آئندہ دنوں میں تبدیل ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ،منصوبہ پاکستان کے لئے بیش بہا فوائد لائے گا ،ملک میں سکیورٹی صورتحال خراب ہونے کے باوجود ترقی کا سفر جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو وسطی ایشیاءکے قریب لانا چاہتے ہیں ،پشاور سے جال آباد تک سڑک بنا رہے ہیں ،افغانستان اورپاکستان مل کر کابل تک سڑک بنائینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا مستقبل 3ارب آبادی کے اس خطے سے وابستہ ہے ،وسط ایشیائی ملک گوادر کے ذریعے تجارت کے خواہشمندہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی کے منصوبے بھی تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں ،سندھ میں کوئلے کی کان سے کوئلہ حاصل کرینگے ،انشاءاللہ 2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور سستی بجلی پیدا کی جائے گی ۔تقریب کے اختتام پر جنرل راحیل شریف نے خود ڈرائیونگ کی جبکہ وزیراعظم نواز شریف ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے اورراحیل شریف نےگوادر کے دور دراز کے تمام ایریا کا معائنہ کرایا ‘جنرل راحیل شریف نے ڈرائیونگ کے دوران تمام علاقے کا معائنہ کیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری



















































