جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ٹاٹا موٹرز بھی زکا وائرس کا شکارہو گئی

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک)زکا وائرس کو عالمی خطرہ قرار دیے جانے کے بعد بھارت کی ٹاٹا موٹرز نے اپنی نئی گاڑی زکا ہیچ بیک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاٹا موٹرز بھارت میں گاڑیاں بنانے والے سب سے بڑی کمپنی ہے اور وہ نئی گاڑی کے نام کے اس بیماری کے نام سے ملتے جلتے صوتی تاثر کی وجہ سے اسے تبدیل کر رہی ہے۔ ٹاٹا موٹرزکی جانب سے حالیہ ہفتوں میں زِکا نامی اس چھوٹی’زپی کار‘ کی بہت بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ کی جا رہی تھی جس میں بارسلونا کے فٹ بالر لیونل میسی کو شامل کیا گیا تھا۔ لیکن یہ گاڑی ایسے وقت میں لانچ کی گئی جب بد قسمتی سے لاطینی امریکہ میں زکا وائرس پھیل رہا ہے جو وہاں نو مولود بچوں میں دماغی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’سماجی طور پر ایک ذمہ دار کمپنی ہونے کے ناطے زکا وائرس سے بیشتر ممالک کو درپیش مسائل کا احساس کرتے ہوئے ٹاٹا موٹرز نے اپنی کار کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘ نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی یہ کار رواں ہفتے دہلی میں ہونے والے آٹو ایکسپو میں عوامی نمائش کے لیے بھی پیش کی جانے والی تھی۔ بیان کے مطابق اس موقعے پر ’Zica‘ کا ہی لوگو استعمال ہو گا اور تمام ضروری برانڈنگ اور ضوابط پوری کرنے کے بعد نیا نام چند ہفتوں میں سامنے آئے گا۔ عالمی ادرۂ صحت نے پیر کو زکا وائرس کو عالمی سطح پر صحت کے لیے خطرہ قرار دیا اور اس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر ہنگامی اقدامات کرنے پر زور دیا تھا۔ یہ وائرس 20 ریاستوں میں پھیل چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…