کراچی (نیوز ڈیسک) جمہوریت کے نام پر نام نہاد بھارت میں گائے کو ذبح کرنے پر بیشتر ریاستوں پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود گزشتہ دو سال سے بھارت دنیا بھر میں گائے کے گوشت برآمد کرنے والی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت میں گائےکو ذبح کرنے ،گوشت فروخت کرنے پر انتہائی سزا سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ بھارت میں گائے کو ذبح کرنے یا اس کا گوشت فروخت کرنے پر درجنوں افراد ہلاک کردیئے گئے جبکہ فسادات بھی ہوئے۔ بھارت نے 2015ء میں دو ارب کلوگرام گائے کا گوشت برآمد کیا جس کی مالیت 4 ارب 80 کروڑ ڈالر تھی جبکہ ذبح شدہ گائے کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد تھی۔ 2014ء میں بھارت نے 20 لاکھ 32 ہزار میٹرک ٹن گائے کا گوشت برآمد کیا۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے،جس نے 2015ء میں 18 لاکھ 15 ہزار میٹرک ٹن جبکہ تیسرے نمبر پر برازیل نے 16 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گوشت برآمد کیا۔ پاکستان 14 ویں نمبر پر رہا جس نے 65 ہزار میٹرک ٹن گائے کا گوشت برآمد کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ بھارت کے گوشت برآمد کنندگان ہندو ہیں۔جنگ رپورٹراسد ابن احسن کے مطابق بھارتی گائے کا گوشت سعودی عرب اور عرب امارات میں مسلم ناموں والی کمپنیاں جن کے مالک ہندو ہیں، برآمد کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں میں النور ایکسپورٹ، الکبیر ایکسپورٹ اور عربین ایکسپورٹ شامل ہیں۔ الکبیر ایکسپورٹ کے مالکان ستیش سبروال اور اتل سبروال ہیں۔ الکبیر ایکسپورٹ، یو اے ای میں طبیۃ الامارات کے نام سے یہ گوشت دکانوں پر سپلائی کرتی ہے جبکہ اسی کمپنی کا ایک نام تبرک بھی ہے۔ یہی کمپنی جاپان میں سیمورائی اور برطانیہ میں فیلکن فوڈ کے نام سے گوشت برآمد کرتی ہے۔ بھارتی گائے کا گوشت چین بھر میں فروخت ہوتا ہے مگر چین میں گوشت ویتنام کے ذریعے اسمگل کیا جاتا ہے۔ پورے بھارت میں مجموعی طور پر 30 ہزار غیر قانونی جبکہ 600 قانونی مذبح خانے ہیں، صرف آندھرا پردیش میں 3 ہزار غیر قانونی اور صرف 6 قانونی مذبح خانے ہیں، 2012ء میں 3 ہزار 643 ملین میٹرک ٹن گائے کے گوشت کی پیداوار ہوئی ،جس میں سے ایک ہزار 963 میٹرک ٹن بھارت میں ہی استعمال ہوا جبکہ ایک ہزار 680 ملین میٹرک ٹن برآمد کیا گیا۔
گائے کے ذبح پر پابندی کے باوجود 2ارب کلوگرام گوشت برآمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































