پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

نئے فائلرز کو کوئی نوٹس ایف بی آر کی منظوری کے بغیر جاری نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف بی آر کے ممبران لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ وزیر اور ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر ارشاد نے ملک بھر کے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو دو ٹوک الفاظ میں ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے یکم فروری 2016 سے نافذ العمل ترامیمی ایکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ترامیمی ایکٹ جس پر 30 جنوری کو صدر ممنون حسین نے دستخط کئے اور اس کا نوٹیفکیشن پیر یکم فروری 2016 کو کردیا گیا ہے جس کے نفاذ کے نتیجے میں جو نان فائ لر زٹیکس گوشوارے جمع کرا کر ایک فیصد واجب الادا ٹیکس ادا کرینگے پاکستان کا کوئی ٹیکس آفس ان کو ترامیمی ایکٹ کے نفاذ سے قبل کی چھپائی ہوئی برسوں کی آمدنی کا ذریعہ دریافت کرنے کیلئے نوٹس جاری کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق دونوں فاضل ممبران نے یہ بھی ہدایات پیر کو دیدی ہیں کہ ایسا نوٹس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پیشگی منظوری کے بغیر جاری نہیں ہوا کرے گا۔ نئے بننے والے فائلرز کی دولت کا کوئی آڈٹ نہیں کیا جائے گا اور آئندہ چار سالوں کے دوران جب تک نئے فائلر ترامیمی ایکٹ پر عملد رآ مد کرتے ہوئے ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنائیں گے تو نہ صرف ماضی بلکہ آئندہ کے چار سالوںکی آمدنی کا بھی آڈٹ نہیں کیا جاسکے گا۔ پیر کو ایف بی آر نے ترامیمی ایکٹ نافذ کرتے ہی نئے فائلرز کیلئے انکم ٹیکس کا ایک صفحے سے بھی کم کا گوشوارہ فارم جاری کردیا ہے جسے پُر کرنا آسان اور عام فہم ہوگا۔ فائلرز اپنے ہاتھ سے اردو میں بھی نیا مختصر ٹیکس گوشوارہ فائل کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…