جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب کے شہریوں کیلئے اپنا گھر، بڑی خوشخبر ی سنادی گئی

datetime 29  جنوری‬‮  2016 |

لاہور(اےن اےن آئی )صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کم آمدن والے لوگوں کو کم لاگت گھروں کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے اور ترکی کی تعمیراتی کمپنی ٹوکی کے ساتھ حالیہ معاہدہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے،حکومت پنجاب کم لاگت گھروں کی فراہمی کے سلسلے میںترکی کے ماڈل کی تقلید کرتے ہوئے عوام کو اپنی چھت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ترکی کے دورے کے دوسرے روز ترکی کی تعمیراتی کمپنی ٹوکی کے صدر محمد ارگن توران سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ہاﺅسنگ کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین تعمیرات اور ٹوکی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران جس طرح ٹوکی نے ترکی میں جدید طرز مبنی سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیراتی پراجیکٹس مکمل کئے ہیںوہ اپنی مثال ہےں۔انہوں نے کہا کہ ٹوکی کے ان تعمیراتی منصوبوںکی تکمیل سے جہاں لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے وہیں ان تعمیرات میں قدرتی آفات سے نمٹنے کا مکمل انتظام انسانی زندگی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نا صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں تعمیراتی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہےں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ترکی کے طرزکی ہاﺅسنگ یونٹ کی کمی ہے جس پر ٹوکی کی ٹیکنیکل مشاورت اور معاونت سے 2017ءتک 50ہزار ہاﺅسنگ یونٹس کی تکمیل سے قابو پایا جاسکے گا۔ صوبائی وزیر اور وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹوکی کے صدر محمد ارگن توران نے کمپنی کی مالیاتی تکنیکی انتظامی اور بزنس ماڈل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12سال میں ٹوکی نے 7لاکھ ہاﺅسنگ یونٹس تعمیر کر کے مستحق خاندانوں میںتقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکی کی اس وقت کی گنجائش 60ہزار ہاﺅسنگ یونٹس سالانہ ہے۔ پاکستانی وفد نے ٹوکی کی زیر تعمیر مختلف پراجیکٹس کا دورہ بھی کیااور وہاں پر ٹوکی کے ماہرین اور عہدیداران کے ساتھ ملاقات بھی کی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…