جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

شہبازشریف نے اہم سمری پردستخط کردیئے

datetime 28  جنوری‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دئیے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافے سے انکار کر دیا جبکہ وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے لئے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں ۔اس سے قبل ہر رکن پنجاب اسمبلی کو تنخواہ او رمراعات کی مد میں ماہانہ 44ہزار روپے ملتے تھے اوراضافے کے بعد ہر رکن اسمبلی کو تنخواہ اور مراعات کی مد میں 85ہزار روپے ملیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تنخواہ او رمراعات میں اضافے سے انکار کردیا ہے جبکہ وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔پارلیمانی سیکرٹریوں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…