پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غصے پر قابو پانے کے 4طریقے

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انسان کا سماجی زندگی کے دوران ایسے لوگوں سے ضرور واسطہ پڑتا ہے جو تھوڑی سی بات پر اشتعال میں آجاتے ہیں یا پھر ہر وقت کچھ ناراض رہتے ہیں۔ ان لوگوں میں آپ کے رشتے دار، دوست اور آفس میں کولیگ بھی ہوسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہوتی ہے کہ اکثر لوگ ایسے افراد سے زیادہ بحث نہیں کرتے اور اگر بحث ہوجائے تو پھر جھگڑا شروع ہوجاتا ہے جو بدمزگی کا باعث بنتا ہے لہٰذا ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چند اہم ٹپس ایسی ہیں جن پر عمل کرکے ناراض لوگوں کے ساتھ رہنے کے لیے ایک اچھا ماحول تخلیق کیا جا سکتا ہے۔
ناراض لوگوں کو سننا
اکثر جھگڑے غلط فہمیوں کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں اور غلط فہمی دور کرنے کے لیے اس پر تھوڑی سے توجہ درکارہوتی ہے۔ اس لیے ناراض شخص کی بات کتنی تلخ کیوں نہ ہو اسے سنا جائے اس سے آپ کو اس شخص کی بات کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور اس شخص کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے بھی بچ جائیں گے۔
نظر انداز کریں
اکثر کہا جاتا ہے کہ ناراض لوگوں سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ انہیں نظر انداز کیا جائے اور یہ عام طور پر مو¿ثر بھی ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ نقصان بھی دے دیتا ہے۔ اگر کوئی آپ کو کوئی تنگ کر رہا ہو اور اور آپ اس کے ساتھ کسی بحث میں الجھنا نہیں چاہتے تو اس صورت حال میں اس شخص کو نظر انداز کریں جس سے وہ کچھ دیر بعد خود ہی تھک کرخاموش ہوجائے گا اور آپ کسی جھگڑے سے بچ جائیں گے۔
سچائی کا مظاہرہ کریں
بعض دوستوں کی محفل کے دوران لوگ آپ کی بات کو سمجھ نہیں پاتے اور وہ سمجھتے ہیں کہ آپ محفل سے انجوائے کر رہے ہیں لیکن آپ ماحول سے تنگ اور ناراض ہوتے ہیں تو ایسے میں لوگوں کو اپنے احساسات کے بارے میں ایمانداری سے بتائیں۔
خود کو ٹھنڈا رکھیں
اگر کوئی شخص آپ کو تنگ کر رہا ہو تو اس سے بحث میں پڑ جانا ایک قدرتی عمل ہے لیکن ایسا کرنے سے آپ اپنا حواس کھو بیٹھتے ہیں جب کہ وہ شخص پھر بھی آپ کا نقطہ نظر سمجھ نہیں سکے گا۔ اس تیز و تند بحث کے دوران کوئی دلیل کام نہیں کرتی اور کوئی بھی بات سمجھنے کے موڈ میں نہیں ہوتا، ایسے میں آپ خود پر ضبط کرتے ہوئے وہاں سے دور چلے جائیں اور دوبارہ بہتر ذہنی تازگی اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ محفل میں شریک ہوں



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…