ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اس لنک پر کلک نہ کریں

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)آپ یقیناً اپنے اسمارٹ فونز یا کمپیوٹر پر متعدد ویب سائٹس دیکھتے ہوں گے مگر ایک لنک کو کبھی مت کھولیں خاص طور پر آئی فون یا ایپل کے میک آپریٹنگ سسٹم کے سفاری ویب براﺅزر پر تو بالکل نہیں۔ جی ہاں جی ہاں کریش سفاری ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کو ایپل کی ڈیوائسز پر کھولنا سفاری براﺅزر کو کریش کردیتا ہے اب چاہے وہ میک لیپ ٹاپ ہو، آئی فون یا آئی پیڈ وغیرہ اور انہیں پھر سے ری بوٹ کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اور ہاں اس ویب سائٹ سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر بھی گوگل کروم متاثر ہوتا ہے تاہم اس پر سفاری جیسا کریش نہیں ہوتا مگر پھر بھی صارفین کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس لنک کے پیچھے موجود کوڈ میں کوئی جاسوس سافٹ ویئر تو بظاہر نہیں آیا اور اپنے براﺅزر یا ڈیوائس کو دوبارہ ری اسٹارٹ کرنے سے سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ تاہم ماہرین نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اس کریش کو آپ کی ڈیوائس کی سیکیورٹی کو سمجھنے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ یا کم از کم یو آر ایل کو اس لنک میں چھپا کر کسی قسم کا مذاق کرسکتا ہے۔ ایپل نے اس حوالے سے ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم اس دورانیے تک آپ اجنبی لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والے لنکس کو کلک کرنے سے گریز کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…