اسلام آباد(نیو زڈیسک)آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کی جینز کی پاکٹ کی جیب میں ایک چھوٹی جیب کیوں بنائی جاتی ہے؟۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جینز میں بنائی گئی یہ چھوٹی جیب دراصل ’واچ پاکٹ‘ ہے جسے 1800ءکی دہائی میں بنایا گیا تھا۔ دراصل اس عرصہ میں کاﺅ بوائے اپنی چین والی گھڑی ویس کوٹ میں رکھا کرتے تھے اور اسے ٹوٹنے سے بچانے کیلئے انتہائی معروف جینز بنانے والی کمپنی ’لیوائس‘ نے جینز میں یہ پاکٹ بنانے کا آغاز کیا تا کہ گھڑی کو محفوظ رکھا جا سکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں