لکھنو(نیوز ڈیسک) لکھنو سے تعلق رکھنے والی لڑکی سشما ورما نے محض سات کی عمر میں ہائی سکول، 9 سال کی عمر میں انٹر، 13 سال کی عمر میں بی ایس سی اور 15 سال کی عمر میں ایم ایس سی پاس کیا۔ اب محض 15 سال کی عمر میں ہی مائیکروبالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ بھارت کی بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی (بی بی اے یو) کے تقسیم انعامات کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس لڑکی کو میڈل دیا۔ سشما ورما کے والد مزدوری کرتے ہیں۔ ان کے تین بیٹے بیٹیوں میں سشما کا دوسرا نمبر ہے