پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بیان شرمین نے ڈیووس میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس (نیوزڈیسک) آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی فلم ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل کے مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرنے پر وزیرِ اعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ کو آسکر ایوارڈز کی حتمی نامزدگیوں کی فہرست میں شامل کر لیاگیا۔ جمعہکو سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ایک تقریب کے دوران شرمین عبید چنائے نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں فقط آپکی جانب سے حال ہی میں دئیے جانے والے اس بیان پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں آپ نے کہا تھا کہ آپ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف کام کریں گے‘ میرے لئے یہ اعزاز ہے میرے ایسے وزیراعظم ہیں جو اس مسئلے پر کا م کر رہے ہیں۔ خیال رہے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’اس فلم کا موضوع بہت اہم ہے، حکومت کا عزم ہے کہ وہ غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے مو¿ثر قانون سازی کرے اور شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم اس ضمن میں بہت مددگار ہوگی۔‘ شرمین عبید نے 2012ءمیں اپنی فلم ’دی سیونگ فیس‘ کیلئے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ وہ اس سے پہلے ’پاکستانز طالبان جنریشن‘ اور ’عراق: دی لوسٹ جنریشن‘ جیسی عالمی شہرت یافتہ فلموں کی ہدایتکاری بھی کر چکی ہیں۔ شرمین عبید ان 11 خواتین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نان فکشن کے شعبے میں آسکر ایوارڈ حاصل کر رکھا ہے



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…